چمن، پاک افغان سرحد پر دھماکہ ، پانچ افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Pak-Afghan border

Pak-Afghan border

چمن (جیوڈیسک) چمن میں پاک افغان سرحد، باب دوستی پر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی، پاک افغان سرحد کو بند کر دیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی پر افغانستان کی حدود میں دھماکہ ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

افغان سیکورٹی زرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں افغان سیکورٹی اہلکار شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے کے زخمیوں کو اسپین بولدک ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

جبکہ دھماکے کے بعد سے پاک افغان سرحد باب دوستی کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، خدشہ ہے کہ دھماکہ خودکش تھا۔