چمن : پاک افغان سرحد پر خودکش حملہ، 5 افراد ہلاک، 10 زخمی

Pak-Afghan

Pak-Afghan

چمن (جیوڈیسک) چمن سے ملحقہ پاک افغان باڈر پر خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ خود کش حملہ باب دوستی کے قریب ہوا۔دو افراد کی میتیں اور 4زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا۔

بعض زخمیوں اور لاشوں کو افغانستان کے سرحدی شہر سپین بولدک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد اور باب دوستی کو ہرقسم کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا جس کے باعث سرحد کے دونوں جانب ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔