سیکرٹری دفاع سے امریکی وفد کی ملاقات

Secretary Defense, U.S. delegation

Secretary Defense, U.S. delegation

سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک سے امریکہ کے نیر ایسٹ ساتھ ایشیا سنٹر فار سٹریٹجک سٹڈیز کے ڈائریکٹر جیمز لاروکو نے وزارت دفاع روالپنڈی میں ملاقات کی، سیکرٹری دفاع نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں سرگرمی سے کردار ادا کیا ہے اور اس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے اس حوالے سے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، سیکرٹری دفاع نے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد کی صورتحال کے بارے میں اپنی تشویش سے آگاہ کیا،

دونوں جانب نے ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل مدتی بنیادوں پر تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، اس موقع پر ڈائریکٹر جیمز لاروکو نے کہا کہ پاکستان خطہ میں ایک اہم پارٹنر ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان آئندہ تعلقات مضبوط اقتصادی رشتوں پر مبنی ہونے چاہئیں ، جس سے سیکورٹی کے شعبے میں موجودہ تعلقات آئندہ مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔