چمن : دو گروپوں میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی

Chaman

Chaman

چمن (جیوڈیسک) بلوچستان کے شہر چمن میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق چمن کے علاقے طور پل کے قریب 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول ھسپتال چمن منتقل کر دیا گیا، اسپتال پہنچنے پر متحارب گروپوں میں دوبارہ فائرنگ شروع ہو گئی جس سے مزید 3 افراد زخمی ہو گئے۔