چارسدہ : تیز آندھی سے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق کئی افراد زحمی

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) چارسدہ شدید آندھی کی وجہ سے مواصلات اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ کئی علاقوں میں گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئی۔ چارسد ہ کے مختلف علاقوں مٹہ، میچنی ،میاں کلے ، باڑی کور ، عمر زئی اور مندنی میں تیز آندھی کی وجہ سے مکانا ت کی چھتیں، دیواریں اور درخت گرنے سے خاتون اور بچوں سمیت مجموعی طورپر پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چھ افراد شدید زحمی ہو گئے۔

مختلف علاقوں میں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آ پ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کرکے جاں بحق اور زحمیوں کوملبہ سے نکالا ۔ دوسری طرف شدید آندھی کی وجہ سے کئی علاقوں میں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجی میں بھی کئی افراد زحمی ہو گئے۔

آندھی کی وجہ سے ضلع بھر میں مواصلات اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ چھٹی کی وجہ سے بجلی کا نظام بحال ہونے کی کوئی امید دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔یہی صورتحال مقامی ہسپتالوں کا بھی ہے جس کی وجہ سے درجنوں زحمیوں کو براہ راست لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاو ر منتقل کر دیا گیا ہے۔