چارسدہ میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

Persons killed

Persons killed

چارسدہ (جیوڈیسک) نواحی گاؤں ترنگزئی میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

چارسدہ کے تھانہ عمرزئی کی حدود میں واقع گاؤں ترنگزئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل تھیں، لاشوں اور زخمیوں کو چارسدہ اسپتال لایا گیا جہاں ایک زخمی طبی امداد کی فراہمی کے دوران دم توڑ گیا جبکہ دیگر دونوں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعے کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم اب تک لواحقین کی جانب سے کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔