چودھری نثار کا عمران خان کو ٹیلی فون، طالبان مذاکرات کے معاملے پر بات چیت

Chaudhry Nisar, Imran Khan

Chaudhry Nisar, Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے رابطہ کیا ہے۔

ترجمان عمران خان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے رابطہ کیا ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ اور عمران خان کے درمیان طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلی خیبر پختو نخواہ کو نئی مذاکراتی کمیٹی میں شامل کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے جبکہ دونوں رہنماؤں نے سانحہ کچہری کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ عمران خان اور چودھری نثار کے درمیان ایک ماہ سے مسلسل رابطہ ہے۔