جیکب آباد:جرگے کے دوران فائرنگ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

Jacobabad

Jacobabad

جیکب آباد (جیوڈیسک) جیکب آباد کے مولاداد محلے میں زمین کا تنازعہ حل کرنے کے لئے بلائے گئے جرگے میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

محلہ مولا داد میں زمین کا معاملہ نمٹانے کے لیے جرگہ منعقد کیا جارہا تھا کہ جرگے میں معاملات طے نہ ہونے کے باعث دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ کر دیا۔

اسی دوران ایک فریق کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گئی، جس سے ایک شخص موقع پرہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ جرگے کے سربراہ سردار نورالرحمان ہیں جو صوبائی وزیر میر ممتاز جکھرانی اور ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی کے بھائی ہیں۔

آخری اطلاعات آنے تک دونوں گرپوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ پولیس کی نفری موقع پر روانہ کر دی گئی۔