چیک ریپلبک کے صدر کا انتخابات کرانے کا اختیار کابینہ کیجانب سے مسترد

Check rebulic President

Check rebulic President

چیک ریپلبک کابینہ میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے جماعتوں کے ساتھ نیا اتحاد تشکیل پاگیا۔ جس کے بعد صدر میلوس زیمن کے پاس قبل از وقت انتخابات کرانے سے حوالے سے اختیار نہیں رہا۔

صدر میلوس زیمن نے ملک میں انتخابات کرانے کے حوالے سے کوششیں شروع کر دی تھیں۔ تاہم وزیراعظم کیجانب سے اتحادیوں کی طرف سے نئی قائم چیک کابینہ نے ملک میں ممکنہ انتخابات کرانے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ کابینہ نے صدر کے اقتصادی مشیر کو برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔

اقتصادی امور کے مشیر جیری پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے طویل دور اقتدار میں اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔ ابھی تک پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت کسی پارٹی کو حاصل نہیں ہے۔