شکاگو میں اسپتال پر فائرنگ، حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک

Firing at Chicago Hospital

Firing at Chicago Hospital

شکاگو (جیوڈیسک) شکاگو کے ایک اسپتال میں پیر کے روز فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد ہلاک اور دو شديد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بندوق بردار شخص بھی شامل ہے جس پہلے اسپتال کی پارکنگ لاٹ میں فائرنگ کی اور اس کے بعد عمارت کے اندر گھس کر فائر کھول دیا۔

شکاگو کی پولیس نے کہا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس اہل کار بھی شامل ہے۔

شکاگو کے اے بی سی سیون اور سی بی ایس ٹیلی وژن چینلز نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور سمیت دو افراد شامل ہیں۔

اس سے قبل شکاگو پولیس نے ایک عہدے دار ایتھونی گگلیانی نے کہا تھا کہ حملہ آور کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ ختم ہو گئی ہے اور مریض محفوظ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس اہل کار بھی شامل ہے، جس کی حالت تشویش ناک ہے، تاہم اس کا علاج جاری ہے۔

اسپتال کے قریب واقع ایک دکان ’ کوزی‘ کی منیجر سو جمی نیز نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے مختلف وقفوں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی ہیں۔ ایک موقع پر ایک ساتھ پانچ گولیاں چلنے کی آوازیں آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے پہنچنے کے بعد گولیاں چلنے کی آوازیں آنا بند ہو گئیں۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ اسپتال کی پارکنگ لاٹ میں شروع ہوئی جس کے بعد حملہ آور اسپتال کے اندر داخل ہو گیا۔

این بی سی فائیو چینل نے حملے کے مقام کی جو فوٹیج جاری کی ہے اس میں پولیس اور فائر بریگیڈ کی بہت سی گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔