چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری آج پشاور کا دورہ کریں گے

Iftikhar Mohammad Chaudhry

Iftikhar Mohammad Chaudhry

پشاور (جیوڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری آج پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ پشاور ہائی کورٹ حکام کے مطابق ایک روزہ دورے میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پشاور میں سپریم کورٹ کے رجسٹری برانچ میں سپریم کورٹ کے لائسنس کے لئے امیدواروں کا انٹرویو لیں گے۔

پشاور ہائی کورٹ حکام کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جوڈیشنل اکیڈیمی کا دوہ کریں گے اور ججز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ حکام کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پشاور ہائی کورٹ بارسے خطاب کریں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے پشاور دورے کے موقع سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔