چیف جسٹس کو غیر فعال کرنے کے 6 سال مکمل، وکلا کا یوم احتجاج

Chief Justice

Chief Justice

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد ملک بھر کے وکلا چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی معزولی کے چھ سال مکمل ہونے پر آج یوم احتجاج منارہے ہیں۔ نو مارچ 2007 کو سابق صدر پرویز مشرف نے انہیں غیر فعال کرکے ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دیا تھا۔سابق صدر پرویز مشرف کے اقدام کے خلاف ملک بھر میں وکلا عدالتوں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں اور بار رومز پر سیاہ پرچم لہرائے گئے ہیں۔

تقریبات میں چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری سے اظہار یکجہتی کی قرار دادیں بھی منظور کی جائیں گی ۔سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد عاصم اور دیگر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد 9 مارچ 2007 کے سیاہ اقدام کی مذمت کرنا ہے تاکہ دوبارہ کوئی حکمران عدلیہ پر شب خون نہ مارسکے۔

نو مارچ 2007کو جنرل مشرف نے چیف جسٹس افتخار چودھری کو غیر فعال کیا لیکن انہوں نے فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے بھی چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف عائد الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔