خانیوال میں گیس سلنڈر دھماکا، بچوں سمیت 5 افراد زخمی

Khanewal

Khanewal

خانیوال(جیوڈیسک)گیس سلنڈر پھٹنے سے دو بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔ خانیوال مہنگے والی پلی کے قریب گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھما کہ ہو گیا دھما کہ اس قدر شدید تھا کہ لو ہے کی کھڑکیاں اور دروازے ٹو ٹ گئے دیوارو ں میں داراڑیں پڑ گئی۔

گھر میں آگ لگ گئی قریبی عمارتو ں کے شیشے بھی ٹو ٹ گئے گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے دو بچو ں دو خواتین سمیت پا نچ آفراد جھلس گئے جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کردیا گیا جن میں دو آفراد کی حا لت تشویشنا ک تھی ان کا 70فیصد جسم جھلس گیا ان دونوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔