چیف جسٹس نے گجرات میں وین حادثے کا ازخود نوٹس لے لیا

Chief Justice

Chief Justice

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے گجرات میں وین حادثے میں سکول کے بچوں کی ہلاکت کا از خود نوٹس لے لیا ، مقدمے کی سماعت 4 جون کو ہو گی۔25 مئی کو ضلع گجرات میں ایک سکول ویگن میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک جبکہ سات بچے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے سانحہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب ، سیکریٹری پیٹرولیم ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب ، ائی جی پنجاب اور سکول انتظامیہ سے 4 جون تک تحریری جواب طلب کرلیا، مقدمے کی سماعت 4 جون کو ہوگی۔