توانائی بحران جلد ختم کرنے کیلئے نواز شریف کی سربراہی میں ن لیگ کا اجلاس

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے سربراہ اور نامزد وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے ملک میں جاری توانائی بحران جلد حل کرنے کے لئے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لائیں گے۔ رائیونڈ لاہور میں میاں نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماوں سمیت توانائی کے ماہرین نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران سے ملک کی معشیت کا برا حال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر توانائی بحران پر قابو پالیا تو ملک ترقی کی راستے پر چل پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ پانی سے بجلی بنانے والے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جانا چاہیئے۔ اجلاس میں چوہدری نثار، خواجہ آصف، اسحق ڈار ، سرتاج عزیز، شوکت ترین سمیت دیگر لوگ شامل ہیں۔