چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا غیر رجسٹرڈ موبائل سمز کی فروخت کا از خود نوٹس

Chief Justice Peshawar

Chief Justice Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد خان نے غیر رجسٹرڈ موبائل سمز کی فروخت کا از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد خان نیغیر رجسٹرد سمز کی فروخت کا ازخود نوٹس لیلیا۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران چیف جسٹس دوست محمد خان نے چئیرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی، سیکریٹری داخلہ، اٹارنی جنرل، چیف سیکریٹری اور تمام موبائل کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو زکو عدالت طلب کر تے ہوئے۔

تحریری جواب عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان میں موبائل فون سمز باآسانی دستیاب اور سبزی مشکل سے ملتی ہیں۔ جبکہ پی ٹی اے اور وفاقی حکومت توجہ نہیں دے رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت داو پر لگی ہوئی ہے جس پر ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔