گوجر خان : جی ٹی روڈ پر حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Gujar Khan

Gujar Khan

گوجر خان (جیوڈیسک) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ چار بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ گجرات سے اسلام آباد جانے والی کار کو بھائی خان پل کے مقام پر پیش آیا کار برساتی نالے میں گرنے سے کار میں سوار خاتون اور اس کا سسر جاں بحق اور چار بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔