وزیراعلی بلوچستان کی جے یو آئی کو حکومت میں شمولیت کی دعوت

Chief Minister

Chief Minister

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات، بلوچستان حکومت میں جمعیت علمائے اسلام کی شمولیت سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور حاصل بزنجو نے جمعیت علمائے اسلام کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر ہوئی۔

ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان میں شمولیت کی خواہش مند ہے۔ ملاقات میں جے یو آئی کی صوبائی حکومت میں شمولیت سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں مولانا محمد خان شیرانی اور بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا واسع بھی شریک ہوئے۔