آرمی چیف نے کل کور کمانڈر کانفرنس کل طلب کر لی

Corps Commander Conference

Corps Commander Conference

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کل کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی ہے۔ کانفرنس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔

کور کمانڈر کانفرنس جمعے کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں میں ہو گی۔ اجلاس میں ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال کے علاوہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل پر تفصیل سے غور ہو گا۔

کانفرنس کے دوران حکومتی کمیٹی میں عسکری حکام کی شمولیت کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ جن دیگر امور پر غور ہو گا ان میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریاں اور دیگر پیشہ وارانہ امور شامل ہیں۔