چلی: دنیا کی سب سے بڑی دُوربین کی تیاری آخری مراحل میں

Chile

Chile

سانتیاگو (جیوڈیسک) چلی میں دنیا کی سب سے بڑی دُوربین اپنی تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ چلی کے’ اٹاکاما‘ریگستان میں تیار کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی دوربین میں آخری اور 66 واں انٹینا نصب کردیا گیا ہے۔

امریکا، کینیڈا ، یورپی یونین، جاپان اور تائیوان کے تعاون سے تیار کی جانی والی اس دوربین پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے۔