چین : 71 شہروں میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی معطل

China

China

چین (جیوڈیسک) چین کے 71 شہروں میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی معطل ہو گیا ہے۔ بیجنگ شمالی اور مشرقی چین شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے۔ طوفانی ہواں اور تیز بارش کے باعث مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔ کئی شہروں میں ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔