چین : برڈ فلو کے 77 نئے کیسسز کی تصدیق،مرنی والوں کی تعداد 16 ہو گئی

China

China

بیجنگ(جیوڈیسک)چین میں برڈ فلو کے 77 نئے کیسسز کی تصدیق ہو گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی۔چین میں برڈ فلو کے نئے وائرس ایچ سیون این نائن کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

اب تک چین کے مختلف علاقوں میں77 نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد16 ہو چکی ہے جبکہ ہزاروں مرغیوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔ماہرین کے مطابق اس وائرس کے نشان نمودار نہیں ہوتے،وائرس میں مبتلا پرندے صحت مند نظر آ سکتے ہیں۔اس لیے وائرس کے پھیلا کو روکنا انتہائی مشکل ہے۔