چین : سی چوان میں زلزلے کے بعد تعمیر و بحالی کا کام جاری

China Earthquake

China Earthquake

سی چوان(جیوڈیسک)چین کے صوبے سی چوان میں زلزلے کے بعد تعمیر و بحالی کا کام جاری ہے ، قصبے تائی پنگ میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔قصبے تائی پنگ میں138 کلو واٹ ساڑھے تین ہزارگھروں کو بجلی فراہم کرنے والی 23 کلومیٹر تک بجلی کی تاریں زلزلے سے تباہ ہوئی تھیں ۔

Baoxing کے 80 فیصد علاقے میں مواصلات ، بجلی اور ذرائع آمدورفت کا نظام بحال کردیاگیا ہے ،20 اپریل کو آنے والے 7 شدت کے زلزلے سے196 افراد ہلاک اور 12 ہزار زخمی ہوئے تھے۔