چین: دوعمارتوں کے بیچ پھنسے بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا

China

China

چین کے شہر ہینگ یانگ میں فائر فائٹرز نے دو عمارتوں کے درمیان خلا میں پھنسے نو سالہ بچے کو بحفاظت نکال لیا۔ وسطی چین کے شہر ہینگ یانگ میں رہائشی عمارت کی چھت پر کھیل کے دوران ایک بچہ شاپنگ پلازہ اور رہائشی عمارت کے درمیان موجود خلا میں گر کر پھنس گیا۔

پہلے تو موقع پر موجود لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو نکالنے کی کوشش کرتے رہے لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ کچھ دیر بعد ریسکیو اہلکار بچے کی مدد کو پہنچیں اور دیواروں کو توڑ کر بچے کو بحفاظت نکال لیا۔