حسن روحانی ایران نئے صدر منتخب، کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) حسن روحانی ایران کے نئے صدربن گئے ہیں وہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے حسن روحانی کو صدر مقرر کرنے کی توثیق کر دی ہے۔ وہ ایران کے چھٹے صدر ہوں گے۔

حسن روحانی نے حالیہ صدارتی انتخابات میں پچاس اعشاریہ سات فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی انہیں ایران میں معتدل رہنما کے طور پر جانا جاتا ہے وہ جوہری پروگرام سمیت کئی معاملات پر مغرب سے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔