چین میں موسلا دھار بارشیں،معمولات زندگی مفلوج

China Rainy

China Rainy

بیجنگ(جیوڈیسک) چین میں موسلادھار بارشوں سے اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر پانی کھڑ ا ہوگیا ہے۔ تائیوان میں بارشوں کے باعث گلیاں تالاب اور ندی نالوں کی صورت اختیار کرگئی ہیں ، سڑکوں پر ایک میٹر تک پانی کھڑا ہے۔

گاڑیوں کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہے ، کئی گاڑیاں پانی میں پھنسی ہو ئی ہیں ، حکام کے مطابق آئندہ تین روز تک شدید بارش کا امکان ہے جس سے علاقے میں پانی کھڑا رہ سکتا ہے۔