چین اور بھارت لداخ میں سرحد کے تنازعے پر آج مذاکرات کرینگے

China and India

China and India

نئی دہلی(جیوڈیسک) مہینوں کی کشیدگی کے بعد بھارت اور چین مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں سرحد کے تنازعے پر آج نئی دہلی میں دو روزہ اعلی سطحی مذاکرات کریں گے۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارتی حکومت نے لداخ سیکٹر میں چینی فوج کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے ایک فوجی یونٹ کے قیام کی منظوری دی ہے۔

آج بھارتی دارلحکومت میں ہونے والا یہ پہلا اجلاس ہو گا جس میں لداخ کی سرحد پر بار بار کی کشیدگی کو حل کرنے کے لیے دونوں ملکوں کا اعلی سطح کا وفد مذاکرارت کرے گا۔ اس وفود میں دونوں ملکوں کے اعلی فوجی عہدے دار، سفارت کار اور انٹیلی جینس افسر شرکت کریں گے۔