تھائی لینڈ : مسافر بس اور ٹرک میں ٹکر، 19 افراد ہلاک

Thailand

Thailand

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں ڈبل ڈیکر مسافر بس اور ٹرک میں ٹکر سے انیس افراد ہلاک، بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ دارلحکومت بنکاک کی مصروف شاہراہ پر یہ حادثہ رات گئے پیش آیا جس کے بعد، ڈبل ڈیکر مسافر بس میں آگ لگ گئی۔

واقعے میں ڈرائیور سمیت انیس افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ بیس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ درجنوں فائر فائٹرز نے دو گھنٹوں میں آگ پر قابو پایا، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔