چینی فوج کا خفیہ یونٹ سائبر جاسوسی میں ملوث ہے،امریکی کمپنی

Chinese Soldiers

Chinese Soldiers

واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکا کی سائبر سیکیورٹی کمپنی نے الزام لگایاہے کہ چینی فوج کا ایک خفیہ یونٹ دنیا بھرمیں سائبر جاسوسی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔امریکی کمپنی mandiant نے دعوی کیا ہے کہ چینی فوج کے خفیہ سائبر یونٹ نے دنیا بھرمیں کم از کم 141 اداروں کا ڈیٹا چوری کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا کہ خفیہ سائبر یونٹ شنگھائی کے علاقے پڈونگ کی بارہ منزلہ عمارت سے سائبر جاسوسی کرتا ہے اور چینی حکومت کو بھی اس گروپ کا علم ہے۔

امریکی دعوں کے برعکس چینی حکام کا کہنا ہے کہ سائبر ہیکنگ ملکی قوانین کے خلاف ہے اور چین میں ہیکنگ سمیت ہر قسم کے سائبر حملے غیر قانونی ہیں۔