بھارت: مہنگائی کے خلاف مزدور تنظیموں کی ملک گیر ہڑتال

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک)بھارت میں تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے خلاف مزدور تنظیموں نے ملک گیر ہڑتال کر دی ہے۔

بھارتی کابینہ میں بجٹ سیشن کا آغاز کل ہوگا۔نئے بجٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے۔ اضافے کے خلاف بھارت کی مزدور تنظیمیں آج ملک گیر ہڑتال کر رہی ہیں۔ملک میں کاروبار زندگی معطل ہے۔سکول و کالج بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس کید رمیان جھڑپوں کی بھی اطلاع ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دو دن کی ہڑتال سے ملکی خزانے کو دو سو ارب روپے کا نقصان ہوگا۔