چین نے شمالی کوریا کے غیر ملکی اکانٹس منجمد کردیئے

China

China

چین (جیوڈیسک) چین نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کرتے ہوئے شمالی کوریا کے مرکزی بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے تمام اکانٹس منجمد کردیئے ہیں۔ چین کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین کے بینکوں نے شمالی کوریا کے زرمبادلہ کے اکانٹس منجمد کر دیئے ہیں۔ چین نے شمالی کوریا کے اکانٹس بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے منجمد کئے اور امریکہ کی طرف سے چین پر زور دیا گیا تھا۔

شمالی کوریا ان اکانٹس کو اپنے جوہری پروگرام پر مالی اعانت کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ چین کے اس اقدام کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے سراہا۔ اور عالمی امن عمل کے لئے خوش آئند قرار دیا۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ ہماری شمالی کوریا کے ساتھ روایتی اور محل وقوع کے لحاظ سے ایک اتحادی تجارت پائی جاتی ہے جبکہ چین نے جوہری پروگرام میں شمالی کوریا کی حمایت کو غیر جانبدار ظاہر کرنے کیلئے ان کے اکانٹس منجمد کئے ہیں۔