ملائیشیا میں انتخابات میں دھاندلی کے خلاف مظاہرے

Malaysia Election

Malaysia Election

ملائیشیا (جیوڈیسک) ملائیشیا میں انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے. ملک بھر سے چالیس ہزار افراد الیکشن کے نتائج کے خلاف مظاہرے میں شامل ہوئے اور نتائج کو فراڈ قرار دے دیا. اپوزیشن مظاہرین نے انتخابات کے نتائج کو جانبدار قرار دیا اور نتائج کے خلاف اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کی قیادت میں دارالحکومت کولمپور میں ریلی نکالی۔ مظاہرین نے نتائج کو جمہوری روح کے منافی اور جمہوری سوچ کا قتل قرار دیا ہے۔

مظاہرے میں سیاسی اور دیگر سماجی تنظیموں کے رہنماں سمیت کارکنان اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ مظاہرے میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ ملک میں آزاد اور شفاف انتخابات کا انعقاد نہ ہوسکا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انتخابی مہم میں سب کو برابر کا حق حاصل ہونا چاہیئے تھا۔

ان دنوں ملک میں کولمپور سمیت ہر جگہ حکومت مخالف ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ ان دنوں ملائیشیا سیاسی شدید تنا اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔ مظاہرین نے وزیراعظم نجیب رزاق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ کیونکہ وزیراعظم نے حکومتی انتظامیہ کو انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کے لئے بھر پور استعمال کیا ہے۔