افغان پولیس کی بلا اشتعال فائرنگ 8 افراد جاں بحق

Afghan Firing

Afghan Firing

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کے ضلع میوند میں پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جانبحق اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ قندھار پولیس کے سربراہ عبدالرازق کا کہنا تھا کہ مظاہرے میں شدت پسند شریک تھے۔

جنہوں نے نہ صرف پولیس پر فائرنگ کی بلکہ سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی تاہم جوابی کاروائی کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ افغان و اتحادی افواج کے رات گئے کیے جانے والے آپریشن کے خلاف پر امن طور پر احتجاج ریکارڈ کرا رہے تھے کہ افغان پولیس نے بلااشتعال فائرنگ شروع کردی جس سے آٹھ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔