چین میں کبوتر تیز رفتار بلٹ ٹرین سے ٹکرا گیا

China Bullet Train

China Bullet Train

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں کبوتر تیز رفتار بلٹ ٹرین سے ٹکرا گیا، ٹرین کا ستیاناس ہو گیا، چین کے شہر ہینگ ڑو سے بیجنگ جانے والی بلٹ ٹرین کی زد میں کبوتر آگیا، کبوتر کے ٹکرانے سے بلٹ ٹرین کا سامنے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

مسافروں کو دوسری ٹرین میں روانہ کیا گیا، حکام کے مطابق شیشہ بنوانے میں 5 روز لگ سکتے ہیں ، ماہرین کے مطابق فزکس کے قانون کے مطابق تیزی سے ٹکرانے والی شے کا وزن ایک ہزار کلو گرام ہوجاتا ہے۔