چین : پولٹری فارم میں لگنے والی آگ سے 112افراد ہلاک

China

China

چین (جیوڈیسک) کے صوبے جیلن میں پولٹری فارم میں لگنے والی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد ایک سو بارہ ہوگئی۔ چین کے صوبے جیلن کے ایک پولٹری فارم میں صبح سویرے لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے مذبح خانہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیوں نے آگ بجھانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردی اور کئی گھنٹوں کے بعد فارم میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔

آگ لگنے کے وقت تقریبا تین سو پچاس لوگ پولٹری فارم میں موجود تھے۔ آگ لگنے کے بعد فارم میں بھگدڑ مچ گئی اور تنگ راستوں کی وجہ سے متعدد لوگ پھنس گئے۔ آگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں امدادی ٹیموں نیمختلف ھسپتالوں میں پہنچا دیا۔ جہاں جھلس کر زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔