بارکھان میں بجلی کی ٹرانس میشن لائن بارود سے اڑا دی گئی

Barkhan

Barkhan

بارکھان (جیوڈیسک) بارکھان میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بارود سے تباہ کردی گئی ، بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم افراد نے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ اڑادیا۔ بارکھان اور کوہلو کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق ضلع بارکھان کے علاقے بدی کے قریب نامعلوم افراد نے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔ ٹرانسمیشن لائن کے تباہ ہونے سے ضلع بارکھان اور کوہلو کے علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ذرائع کاکہناہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کیلئے ٹیم علاقے میں بھیجی جائے گی۔