چین میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 200 سے زائد افراد ہلاک

China Rain

China Rain

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک اور لاپتہ افراد کی تعداد 2 سو سے تجاوز کر گئی ہے، چینی حکام کے مطابق گزشتہ روزصوبہ سی چوان میں سیلاب سے 31 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تقریبا 166 تاحال لاپتہ ہیں، ہزاروں افراد بے گھر ہیں، منسٹری آف سول افئیرز کے مطابق کئی روز سے جاری بارش میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں، آج چین کے ساحل سے سمندری طوفان کے ٹکرانے کا بھی امکان ہے۔