چین سے تعلقات ختم کرنے کا کسی نے کھل کر نہیں کہا: شاہ محمود قریشی

 Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین سے تعلقات ختم کرنےکا کسی نے کھل کر نہیں کہا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’سی پیک پر قومی اتفاق رائے موجود ہے اس پر فیصلہ ہو چکا ہے، کسی کو پسند ہو یا نہ ہو، سی پیک ہماری ضرورت ہے اور یہ منطقی انجام تک پہنچے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’برملا کہتا ہوں کہ چین نے کبھی نہیں کہا کہ آپ امریکا کے ساتھ تعلقات بگاڑیں، ہم بالکل امریکا کے ساتھ تعلقات بگاڑنا نہیں چاہیں گے‘۔

پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ کیا امریکا نے چین کے ساتھ تعلقات سے متعلق کچھ کہا؟ اس پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’اس طرح کوئی نہیں کہتا، انداز ہوتے ہیں، ذو معنی باتیں ہوتی ہیں، اُن کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں‘۔

افغانستان کے معاملے پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ’پاکستان ہر گز نہیں چاہے گاکہ کابل پر قبضہ ہو، ضرورت اس امر کی ہے کہ افغانستان کی حکومت بھی اپنے رویئے میں لچک دکھائے، طالبان کے ساتھ بیٹھ کر گفت و شنید سے معاملات طے کریں، صدر اشرف غنی کے ساتھی اور طالبان بھی افغان ہیں انہوں نے اپنے مسقبل کا فیصلہ کرنا ہے‘۔