پشاور میں 20 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

Arrested

Arrested

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس نے 20 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

واقعہ رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں نوجوان لڑکے نے جوانسال لڑکی پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔‏

ایس ایچ او پہاڑی پورہ نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے محبت میں ناکامی پر انتہائی قدم اٹھایا ، ملزم کے خلاف اقدام قتل اور تیزاب گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔