چین، طوفانی بارشوں، سیلاب سے پانچ افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر ہو گئے

Chaina Rain

Chaina Rain

زوٹونگ (جیوڈیسک) چینی صوبہ ینان میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے پانچ افراد ہلاک ،ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں ۔ صوبہ ینان کے شہر زوٹونگ میں طوفانی بارشوں کے بعد صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے جہاں لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔

حکام کے مطابق لینڈ سلائڈنگ کے باعث ترپن ہزار افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ہزاروں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔بارشوں سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ سیلاب سے مرکزی شاہراہ بری طرح متاثر ہوئی ہے جس سے کارکنوں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں دشواریوں کا سامنا ہے۔