چین کے گاوں میں آگ لگنے سے 58 گھر تباہ

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبے ہنان کے گاوں میں آگ لگنے سے 58 گھر تباہ ہو گئے جس سے 250 افراد بے گھر ہوگئے۔ صوبے ہنان کے گاوں میں تمام مکانات قدیم طرز کے اور لکڑی سے تعمیر شدہ تھے۔ ایک گھر میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے سب گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی فائر بریگیڈ نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی انتظامیہ نے بے گھر ہونے والے افراد کے لیے عارضی پناہ گاہیں بنادی ہیں جہاں انھیں خوراک، کمبل اور دیگر اشیا فراہم کی جا رہی ہیں۔