چینی قیادت سے وزیراعظم کی تعمیری ملاقات : طارق فاطمی

Tariq Fatimi

Tariq Fatimi

بیجنگ (جیوڈیسک) خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان کیلئے اپنی معیشت بہتر بنانے اور مزید اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بہت مفید ثابت ہوگا۔

بیجنگ سرکاری ذرائع کے مطابق بیجنگ میں ایک انٹرویو میں انہوں نے چینی قیادت اور سرکردہ تاجروں سے وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات کو بہت تعمیری اور مثبت قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھیلیں گی۔