چینی بحریہ کے ہاسپٹل شپ نے طبی سہولیات کی فراہمی شروع کردی

Hospital Ship

Hospital Ship

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی بحریہ کے ہاسپٹل شپ پیس آرک نے پاکستان میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا شروع کردی ہیں۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے پیس آرک کا دورہ کیا۔ نیول چیف کی آمد پر چینی بحری جہاز کے مشن کمانڈر شین ہا اور جہاز کے کمانڈنگ افسر نے ان کا خیر مقد م کیا۔

انہوں نے ہاسپٹل شپ کے مختلف شعبو ں کا دورہ کیا جس کے دوران انہیں مشن ہارمنی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔چینی بحریہ کے ہاسپٹل شپ پیس آرک کا طبی عملہ 800 سے زائد مریضوں کا علاج کرچکا ہے جن میں سے تقریبا 500 مریضو ں کا ہاسپٹل شپ پر طبی معائنہ کیا گیا جبکہ سرجیکل، آرتھو پیڈک اور دانتوں کے امراض میں مبتلا 300 مریض پی این ایس شفا میں قائم کردہ میڈیکل کیمپ میں علاج کی غرض سے آئے۔