ملتان : منی کوسٹراوردو مسافرویگنوں میں تصادم،25 افراد زخمی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) وہاڑی روڈ پر تیز رفتاری کی وجی سے ٹریفک حادثہ، زخمی ہونے والے 25 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وہاڑی روڈ پل 14 پر تیز رفتاری کی وجہ سے کراسنگ کرتے ہوئے منی کوسٹر اور دو مسافر ویگن آپس میں ٹکرا گیئں۔

اہل علاقہ اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے 25 افراد کو موقع پر طبی امداد سے کر جہانیاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں 7 افراد کو وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ہے