چینی بحریہ کا ہاسپٹل بحری جہاز پیس آرک کراچی پہنچ گیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) چینی بحریہ کا ہاسپٹل بحری جہاز پیس آرک کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ پیس آرک تین سو بستروں پر مشتمل ہاسپٹل شپ ہے جو کراچی میں میڈیکل کیمپس کا قیام عمل میں لائے گا۔ چینی بحری جہاز کی کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے اسے خوش آمدید کہا۔

پیس آرک طبی سہولیات سے آراستہ مکمل ہسپتال ہے جس پر عملے کی تعداد ایک سو ہے۔ پیس آرک میں بیس انتہائی نگہداشت کے یونٹس کے علاوہ آٹھ آپریشن تھیٹرز بھی موجود ہیں۔ ان میں بیک وقت چالیس بڑے آپریشن کیے جا سکتے ہیں۔ پاکستان نیوی کے طبی ماہرین پیس آرک سٹاف کی میڈیکل کیمپس کے قیام میں معاونت کریں گے۔