لاہور : جیل وارڈنز پر حملہ کرنے والے 4 دہشت گرد گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس نیرسول پارک اچھرہ میں جیل وارڈنز پر حملہ کرنے والے4دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے القاعدہ گروپ سے ہے، ان دہشت گردوں میں کرامت علی، ذوالفقار علی، افضل اور عبدالحفیظ شامل ہیں۔

ملزموں نے 12 جولائی 2012 کو رسول پارک اچھرہ میں زیرِ تربیت جیل ملازمین پر حملہ کر کے 10 کو شہید اور 22 کو زخمی کر دیا تھا، جاں بحق ہونے والے تمام جیل ملازمین کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔