گھریلو پریشانیوں سے تنگ خاتون نے سمندر میں چھلانگ لگا دی

Women of the Sea

Women of the Sea

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سی ویو پر خود کشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو بچا لیا گیا۔ لائیو گارڈ نے سمندر سے نکال کر خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ کراچی میں گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے سی ویو کے قریب سمندر میں چھلانگ لگا دی۔

موقع پر موجود افراد نے لائیو گارڈ کو اطلاع دی جنہوں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے خاتون کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔