چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر ویگنوں میں تصادم، 7 جاں بحق

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ (جیوڈیسک) چنیوٹ فیصل آباد ٹریفک حادثے میں 4 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق، آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ چنیوٹ فیصل آباد روڈ بھٹو کالونی کے قریب سرگودھا سے آتی کوسٹر چنیوٹ سے فیصل آباد جانے والی وین سے ٹکرائی جس سے وین الٹنے سے اس پر سوار 4 خواتین، سمیت 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

زخمیوں میں نسیم، حمیرا، ڈاکٹر خرم، شمشاد، جاوید علی، انیس، رفیق، اشرف شامل ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں 4 افراد کی حالت نازک ہونے پر انہیں فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔