کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رکن صوبائی اسمبلی ثنیہ ناز کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تاہم وہ محفوظ رہیں، دوسری جانب فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے۔ کراچی میں آئی سی آئی پل کے قریب رات گئے نا معلوم افراد نے رکن صوبائی اسمبلی ثنیہ ناز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، تاہم حملے میں وہ محفوظ رہیں۔

ثنیہ ناز کے مطابق ان کے گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آورزخمی ہوا، تاہم وہ فرار ہو گیا۔ دوسری جانب کھارادر میں فائرنگ سے شمشاد جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

میٹھادر کے علاقے میں کاغذی بازار کے قریب فائرنگ سے جعفر اور مچھر کالونی میں فائرنگ سے نوید جاں بحق ہوا۔ خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات اور کچی شراب برآمد کر لی۔