صدر زرداری اور سیاسی رہنماں کا زمرد خان کو خراج تحسین

President Zardari

President Zardari

صدر آصف علی زرداری، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور دیگر سیاسی رہنماں نے قوم کے ہیرو زمرد خان کو بہادری پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے زمرد خان کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ زمرد خان نے اپنی جان پر کھیل کر شہریوں کو محفوظ بنایا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی زمرد خان کوا ن کی بہادری پر خراج تحسین پیش کیا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی سابق چیئرمین بیت المال کی بہادری کو سراہا۔

سابق وفاقی وزیر سردار قیوم جتوئی اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے بھی اپنے پیغام میں زمرد خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے اپنے پیغام میں کہا کہ زمرد خان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔